کے ڈی اے محکمہ پبلک ہاﺅسنگ میں سنگین بدعنوانیوں کی شکایات پر اینٹی کرپشن کا چھاپہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کے ڈی اے محکمہ پبلک ہاﺅسنگ میں سنگین بدعنوانیوں کی شکایات پر اینٹی کرپشن کی ٹیم کا چھاپہ،کورنگی ڈویژن کا اہم ریکارڈ قبضےمیں لیکر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا،محکمہ لینڈ اینڈ اسٹیٹ میں بھی تحقیقات کا آغاز ،بدعنوانیوں میں ملوث افسران میں زبردست کھلبلی مچ گئی،انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق چیئرمین اینٹی کرپشن کی منظوری حاصل ہونے کے بعد صوبائی محکمہ انسداد رشوت ستانی کی ٹیم نے کے ڈی اے میں کی جانے والی بدعنوانیوں پر بڑے پیمانے پر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز اس سلسلے میں سوک سینٹر میں واقع کے ڈی اے محکمہ پبلک ہاﺅسنگ پر اینٹی کرپشن کی ٹیم نے اچانک چھاپہ مار کر پبلک ہاﺅسنگ کی اسکیموں اور الاٹ کی جانے والی دکانوں کا اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں کورنگی سوک سینٹر کا ریکارڈ قبضے میں لیکر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ پبلک ہاﺅسنگ کے ساتھ ساتھ محکمہ لینڈ اینڈ اسٹیٹ میں کی جانے والی مبینہ بدعنوانیوں کی شکایات کا بھی نوٹس لیا گیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ پبلک ہاﺅسنگ کی تمام اسکیموں کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اس سلسلے میں چیئرمین اینٹی کرپشن سے منظوری ملنے کے بعد کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے،اینٹی کرپشن کی جانب سے محکمہ پبلک ہاﺅسنگ میںچھاپہ مارنے کی اطلاعات پر سوک سینٹر میں واقع دیگرمحکموں کے افسران میں کھلبلی مچ گئی ،ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ پبلک ہاﺅسنگ میں چھاپہ مارے جانے پر محکمے کے افسران نے ممبر ایڈ منسٹریشن سے رجوع کیا تاہم انہوں نے اس سلسلے میں کوئی کردار ادا کرنے کے بجائے میٹنگ میں موجودگی کا بہانہ کر کے افسران کو خود تحقیقاتی اداروں کا سامنا کرنے کیلئے تنہا چھوڑ دیا جبکہ ڈی جی کے ڈی اے سمیع صدیقی کی ہدایت پر اینٹی کرپشن کی ٹیم کو محکمے کے افسران نے تمام ریکارڈ پیش کردیا جس کے بعد
تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔۔

شیئر کریں:

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress