کھجلی سے پریشان! اسکی علامات اور علاج

خارش یا کھجلی جیسی بھی ہو  عام طور پر بہت تکلیف دہ ہوتی ہے۔ اگر اسکا مناسب علاج نہ کیا جائے تو یہ نہ صرف پورے جسم پر پھیل سکتی ہے بلکہ یہ بیماری شدت بھی اختیار کرسکتی ہے۔ کھجلی کئی اقسام کی ہوتی ہے لیکن عام طور پر جو کھجلی عام ہے یہ جو نما کیڑے کے جلد میں چلے جانے اور اسکے انڈے دینے کے بعد پیدا ہوتی ہے اور اگر اسکا بروقت علاج نہ کیا جائے تو آپکے گھر کے تمام افراد کو بھی لگ سکتی ہے۔ ذیل میں کھجلی ہونے کی چند علامات اور اس سے نجات کے طریقے بتائے گئے ہیں۔

کھجلی کی چند علامات درج ذیل ہیں۔

کھجلی کی علامات

کھجلی میں عام طور پر کسی بھی شخص کا سونا مشکل ہوجاتا ہے اور رات کو متاثرہ شخص میں کھجلی مزید شدت اختیار کرلیتی ہے۔

کھجلی کی بیماری میں مبتلا ہونے کی دوسری بڑی علامات جلد پر سفید دانے نمودار ہونا ہے۔ اور عام طور پر یہ دانے پورے جسم پر پھیل جاتے ہیں۔

کھجلی کی صورت میں ہتھیلیوں سے جلد چھلکے کی صورت میں اترنا شروع ہوجاتی ہے۔

کھجلی میں مبتلا ہونے کی صورت میں متاثرہ شخص کے جسم پر موجود دانے بھی سوکھنا شروع ہوجاتے ہیں۔ اور ان پر کھرنڈ آنے کے علاوہ جسم پر زغم بھی تشکیل پانا شروع ہوجاتے ہیں۔

کھجلی ہونے کی وجوہات کیا ہیں۔

کھجلی کس وجہ سے ہوتی ہے یہ ایک اسکن انفیکشن ہے جو آپکی جلد میں جونما جراثیم کے جلد میں انڈے دینے کی وجہ سے ہوتی ہے اور اس کیڑے کا نام اسکیبیز ہے۔

کھجلی ایک شخص سے دوسرے شخص کو منتقل بھی ہوسکتی ہے جیسے عام طور پر کسی سے گلے ملنے سے منتقل ہونا۔

کھجلی کے جراثیم بہت تیزی سے پھیلتے ہیں اور یہ متاثرہ شخص کے تولیے اور بستر وغیرہ استعمال کرنے سے بھی ہوسکتی ہے۔

کھجلی کا علاج

کھجلی کے علاج کیلئے اسکاباقاعدہ طبی علاج بہت ضروری ہے اسکے لئے عام طور پر ٹیسٹ بھی کیے جاتے ہیں ۔ پھر باقاعدہ علاج کے ذریعے کھجلی کی بیماری میں اسکے کیڑے کے انڈوں کو جسم سے ختم کیا جاتا ہے۔ عام طور پر اس کے علاج کیلئے ڈاکٹر آپ کو لوشن یا کریم وغیر تجویز کرتے ہیں

شیئر کریں: