کپل شرما کو کیریئر بچانے کے لالے پڑگئے

کامیڈین کپل شرما ’دی کپل شرما شو‘ بند ہونے کے بعد کیریئر کو بچانے کے لیے گیم شو لانے کی کوششوں میں جت گئے۔ 

کپل شرما گزشتہ سال کے اوائل میں ساتھی اداکاروں سے دوران پرواز لڑائی کے بعد سے ہی تنازعات کا شکار ہیں اور اسی لڑائی کے بعد سنیل گروور، علی اصغر سمیت کئی اداکاروں نے شو کو خیر باد کہہ دیا تھا۔

سنیل گروور اور علی اصغر کے شو کو چھوڑنے کے بعد سے ہی مشہور شو ’دی کپل شرما شو‘ کی ریٹنگ گر گئی تھی اور چینل انتظامیہ کو شو بند کرنا پڑا۔

اس کے برعکس شو کو خیرباد کہنے کے باوجود سنیل گروور کی اہمیت کم نہیں ہوئی ہے اور سلمان خان اور اکشے کمار نے اپنی فلموں کی تشہیر کے لیے ان کے ساتھ خصوصی شو کیے ہیں۔

کپل شرما بھی ٹی وی پر واپسی چاہتے ہیں جس کے لیے انہوں نے اپنے کامیڈی شو کی بجائے گیم شو لانے کی منصوبہ بندی کی ہے۔

انڈین میڈیا کے مطابق کپل نے سونی ٹی وی انتظامیہ کو بھی گیم شو لانے کے لیے منانے کی کوششیں شروع کردی ہیں لیکن تاحال چینل انتظامیہ نے کسی قسم کا کوئی جواب نہیں دیا ہے۔

شیئر کریں:

احد چیمہ کی گرفتاری پر پنجاب حکومت اور نیب آمنے سامنے آگئے     |     23-02-2018     |     پی ایس ایل 3:،پشاور کا ملتان کو جیت کے لیے 152 رنز کا ہدف     |     شہباز شریف کو ن لیگ کا صدر بنانے کا حتمی فیصلہ     |     سپریم کورٹ کافیصلہ غیر متوقع نہیں،نواز شریف     |     مئیرکراچی وسیم اختر کانامناسب رویہ،محکمہ کے اہم افسران کی طویل چھٹیوں پر جانے کی دھمکی     |     (ن) لیگ سینیٹ الیکشن سے آؤٹ، الیکشن کمیشن نے امیدواروں کو آزاد قرار دیدیا     |     22-02-2018     |     کینیڈین وزیراعظم کی اہلیہ کی ایک تصویرپر بھارتی میڈیا تلملا اٹھا     |     ہمیں کسی سے محاذ آرائی نہیں کرنی، چیف جسٹس     |