کرینہ کی فلم ’ویر دی ویڈنگ‘ تاخیر کا شکار

 ممبئی: 

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کی آنے والی فلم ’ویر دی ویڈنگ‘ کی ریلیز تاخیر کا شکار ہوگئی۔

بالی ووڈ کی بے بو کرینہ کپور کا شمار اُن اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو اپنی حقیقی اداکاری کی وجہ سے پہچانی جاتی ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ اپنی اداکاری کی بدولت ہی ہدایت کاروں کی پہلی ترجیح بھی تھیں۔ چھوٹے نواب سیف علی خان سے شادی کے بعد  کرینہ کی انڈسٹری میں واپسی ہورہی ہے لیکن ان کی پہلی ہی فلم ’ویر دی ویڈنگ ‘ریلیز سے قبل تاخیر کا شکار ہو گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار جتندرا کپور کی بیٹی اور فلم ’ویر دی ویڈنگ‘ کی پروڈیوسر ایکتا کپور نے فلم کی ریلیز سے متعلق ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’یکم جون ایک بڑا دن ہے کیوں کہ فلم ’ویر دی ویڈنگ‘  میری سالگرہ پر آرہی ہے اور اب شادی اور سالگرہ دونوں پر آپ کو خوش آمدید‘۔ اپنے بیان میں ایکتا کپور نے فلم کی ریلیز میں تاخیر کی کوئی وجہ بیان نہیں کی۔

واضح رہے کہ فلم ’ویر دی ویڈنگ‘ میں کرینہ کپور کے ساتھ  ساتھ سونم کپور، سوارا بھاسکر اور شکا تلسانیہ بھی مرکزی کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے جب کہ اس سے قبل فلم کو 18 مئی کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن اب فلم یکم جون کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

شیئر کریں:

احد چیمہ کی گرفتاری پر پنجاب حکومت اور نیب آمنے سامنے آگئے     |     23-02-2018     |     پی ایس ایل 3:،پشاور کا ملتان کو جیت کے لیے 152 رنز کا ہدف     |     شہباز شریف کو ن لیگ کا صدر بنانے کا حتمی فیصلہ     |     سپریم کورٹ کافیصلہ غیر متوقع نہیں،نواز شریف     |     مئیرکراچی وسیم اختر کانامناسب رویہ،محکمہ کے اہم افسران کی طویل چھٹیوں پر جانے کی دھمکی     |     (ن) لیگ سینیٹ الیکشن سے آؤٹ، الیکشن کمیشن نے امیدواروں کو آزاد قرار دیدیا     |     22-02-2018     |     کینیڈین وزیراعظم کی اہلیہ کی ایک تصویرپر بھارتی میڈیا تلملا اٹھا     |     ہمیں کسی سے محاذ آرائی نہیں کرنی، چیف جسٹس     |