کراچی ٹارگٹ کلنگ،پولیس اہلکار جاں بحق

کراچی میں دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے پولیس اہلکارکو قتل کردیا۔ کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں لنڈی کوتل چورنگی کے قریب دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے دفتر جانے والے پولیس اہلکار پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔  مسلح ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار موقع پر جاں بحق ہوگیا، پولیس کے مطابق اہلکار کی شناخت شاکر احمد کے نام سے ہوئی جس کے سر میں گولی ماری گئی۔  ایس ایس پی سینٹرل عرفان بلوچ کا کہنا ہے کہ جاں بحق اہلکار شاکر احمد گلبرگ تھانے ڈیوٹی پر جارہا تھا جسے راستے میں نشانہ بنایا گیا۔ واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جس کے بعد علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔ 

شیئر کریں: