پنجاب کی نگران کابینہ میں 4 وزرا کا اضافہ، تقریب حلف برداری

پنجاب کی نگران کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے 4 وزرا کا اضافہ کردیا گیا جس کے بعد کابینہ میں شامل وزرا کی تعداد 10 ہوگئی۔ گورنر ہائوس پنجاب میں حلف برداری کی تقریب کا انعقا ہوگا جس کے دوران گورنر رفیق رجوانہ چاروں ارکان سے حلف لیں گے۔ نگران کابینہ میں شامل کیے جانے والوں میں سعید اللہ بابر، سردار تنویر الیاس، نعمان کبیر اور چودھری فیصل مشتاق شامل ہیں۔ چاروں وزرا کو حلف اٹھانے سے قبل محکمے بھی الاٹ کیے جاچکے ہیں، سعید اللہ بابر کو کوآپریٹو اور ماحولیات کا قلمدان دیا گیا ہے جب کہ سردار تنویر الیاس کے پاس خوراک، زراعت اور پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کے محمکے ہوں گے۔ کابینہ میں شامل نعمان کبیر محنت، افرادی قوت اور ٹرانسپورٹ کے وزیر ہوں گے جب کہ چوہدری فیصل مشتاق وزیر تعلیم ہوں گے۔

شیئر کریں:

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress