پاک بحریہ میں عید میلاد النبی ﷺ کی تقریبات

کراچی : پا کستان نیوی میں عید میلاد النبی ﷺ مذہبی جوش و جذبے اور احترام سے منایا گیا ۔ رحمت اللعالمین حضرت محمد ﷺکے یومِ ولادت کے مبارک موقع پر پاک بحریہ کے تمام یونٹس اور جہازوں پر چراغاں کیا گیا ۔
نیو ی کے ترجمان شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پا ک بحریہ کی تمام مساجد ، یونٹس اور رہائشی علاقوں کی مساجد میں نمازِ فجر کے بعد وطن عزیز کی ترقی، خوشحالی اور امن و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں ۔
دن کا آغاز صوبائی دارالحکومت کراچی میں قائم پاک بحریہ کی یونٹ پی این ایس بہادر میں اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔ پاکستان نیوی کی مختلف یونٹس میں محافل میلاد بھی منعقد کی گئیں۔

Pakistan Navy
عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر پاک بحریہ کی مختلف کمانڈرز میں نعت خوانی اور تقریروں کے مقابلے بھی منعقد ہوئے جن میں پیغمبر آخرالزمان ﷺ کو شرکاء کی جانب سے گلہائے عقیدت پیش کیے گئے ۔

علاوہ ازیں سیرت النبی ﷺ پر کانفرنس کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں علمائے کرام اور مشائخ نے آقا ﷺ کی تعلیمات پر روشنی ڈالی اور آپ ﷺ کے اسوۂ حسنہ کے نمایاں پہلوؤں کو اُجاگر کیا ۔

شیئر کریں: