پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے کاروباری ہفتے کا مثبت آغاز

کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے کاروباری ہفتے کا مثبت آغاز ہوا 100انڈیکس میں39پوائنٹس کا۔سرمایہ کاری مالیت بھی28 ارب 84 کروڑروپے بڑھ گئی، تاہم کاروباری حجم گزشتہ کاروباری روز کی نسبت46.53فیصدکم جبکہ48.12فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق فروخت کے دباو اورپرافٹ ٹیکنگ کے باعث گذشتہ روزکاروبار کا آغاز منفی زون میں ہواٹریڈنگ کے دوران 100انڈیکس 39931پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیاتاہم بعدازاں مالیاتی اداروں اور مقامی بروکریج ہاوسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی سیکٹرمیں خریداری کے باعث مارکیٹ میں ریکوری آئی جس کے نتیجے میں 100انڈیکس کی 40100کی نفسیاتی حدبھی بحال ہوگئی، تاہم سیاسی افق پر چھائی بے یقینی کی کیفیت کے باعث مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظرآئے جس کے نتیجے میں 100انڈیکس ایک بار پھر40100کی نفسیاتی حد سے گر گیا، اتار چڑھاو کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔

مارکیٹ کے اختتام پر 100انڈیکس39.45پوائنٹس اضافے سے 40049.81 پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طورپر347 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے167 کمپنیوں کے حصص کے بھاومیں اضافہ،161کمپنیوں کے حصص کے بھاومیں کمی جبکہ19 کمپنیوں کے حصص بھاومیں استحکام رہا۔

سرمایہ کاری مالیت میں 28 ارب 84 کروڑ 7 لاکھ 34 ہزار312روپے کااضافہ ریکارڈ کیا، جس کے باعث سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 84کھرب3 ارب 84 کروڑ 10 لاکھ 60 ہزار557روپے ہوگئی۔

مجموعی طور پر 9کروڑ66 ہزار 54ہزار960شیئرزکاکاروبار ہواجو جمعرات کے مقابلے میں 8 کروڑ 41 لاکھ 25 ہزار100 شیئرزکم ہے۔قیمتوں کے اتارچڑھاوکے حساب سے سائفرٹیکسٹائل کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت83.89روپے اضافے سے 1828.90 روپے اورپاک سوزوکی کے حصص کی قیمت24.02روپے اضافے سے504.42روپے پر بندہوئی۔

شیئر کریں: