پاکستانی نژاد اطالوی لڑکی ثنا چیمہ کی قبر کشائی، پوسٹ مارٹم جاری

گجرات: پاکستانی نژاد اطالوی لڑکی ثنا چیمہ کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کا عمل جاری ہے، پوسٹ مارٹم کے بعد موت کی وجوہات سامنے آئیں گی۔

تفصیلات کے مطابق گجرات میں اطالوی نژاد لڑکی کی ثناچیمہ کی پراسرارموت کامعمہ حل نہ ہوا، عدالتی حکم پر ڈیوٹی جج اورڈاکٹرکی موجودگی میں قبرکشائی کی گئی ، جس کے بعد قبرستان میں ہی پوسٹ مارٹم کا عمل جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ثنا چیمہ کے معدے اور مختلف اعضافرانزک لیب بھجوائےجائیں گے، فرانزک لیب کی رپورٹ کےبعدقتل یاطبی موت کاتعین ہوگا۔

یاد رہے کہ پسند کی شادی کی خواہش پر اہلخانہ نے غیرت کےنام پر اپنی اطالوی بیٹی کو قتل کردیا تھا جبکہ پولیس نے لڑکی کےقتل میں ملوث باپ اور بھائی سمیت تین افرادکو گرفتار کرلیا تھا۔

پولیس کوسوشل میڈیاکےزریعےاطلاع ملی کہ منگوال میں چھیس سال کی لڑکی قتل کردی گئی،جواطالوی شہری تھی پولیس تفتیش میں پتہ چلا کہ ثناچیمہ کواٹھارہ اپریل کوقتل کیا گیا اوررات ورات تدفین کردی گئی۔

شیئر کریں:

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress