موسم سرما میں نزلہ زکام سےبچاؤ کیسےکریں

کراچی : دسمبر کے آغاز سے ہی نزلہ زکام کی بیماری میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ کراچی میں موسم سرما کی آمد سے گلے اور آنکھوں میں سوزش اور خشکی سمیت کھانسی ، نزلہ ، زکام اور بخار کی شرح میں مزید اضافہ ہوگا۔

ماہرین طب کے مطابق موسم سرما میں اضافہ کی وجہ سے جسم پر خشکی سمیت نزلہ ، کھانسی ، زکام اور بخار سمیت نظام تنفس میں بگاڑ کے امراض بڑھ رہے ہیں۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ نزلہ ، زکام کے مریض کی تعداد میں اضافے کی وجہ شہر میں پھیلی گندگی ہے۔ جس کے باعث مریضوں کی شرح میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

طبی احتیاط کےعلاوہ مختلف گھریلوں ٹوٹکوں سے بھی نزلہ ، زکام جیسی بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے۔ گھر میں موجود اشیاء سے نظام تنفس میں بگاڑ اور نزلہ ،کھانسی اور بخار جیسی بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے۔

نزلہ زکام سے بچاؤ
کینو ، سنگترے ، نارنگی اور ٹماٹر میں وٹامن سی ہوتا ہے جس کے استعمال سے نزلہ زکام کے مریض کو افاقہ ہوتا ہے۔
نیم گرم پانی میں دارچینی ، شہد ، ادرک اور لونگ ڈال کر اسکا قہوہ پیا جائے تو نہ صرف گلے کی خراش ٹھیک ہوتی ہے بلکہ بند ناک اور سر درد بھی دور ہوتا ہے۔
مرغی کی یخنی پینے سے جسم کے سفید خلیوں کو زکام کے جراثیم کے خلاف لڑنے میں مدد ملتی ہے۔
خشک جلد کے لیے پیٹرولیم جیلی اور کریم کا استعمال کیا جاسکتا ہے اسکے علاوہ سر اور سینے میں سرسوں کے تیل کی مالش جسم کو گرمائش پہنچاتی ہے۔ تاہم سرسوں کے تیل کو اگر سونگھا اور ناک میں ڈالا جائے تو یہ دائمی زکام کےلیے بےحد مفید ہے۔
طبیعت میں بہتر نہ ہونے کے باعث فوری طور پر اپنے معالج سے رجوع کریں۔

شیئر کریں: