ملتان: مبینہ پولیس مقابلہ، اجتماعی زیادتی کیس کے 2 ملزموں سمیت 4 ڈاکو ہلاک

این ایل سی بائی پاس کے قریب ملزمان کے ساتھیوں نے انہیں چھڑ انے کی کوشش کی اور پولیس موبائل پر فائرنگ کر دی۔

ملتان: ملتان کے علاقے سیتل ماڑی میں واردات کے دوران خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنے والے 2 ملزموں سمیت 4 ڈاکو پولیس مقابلے میں مارے گئے۔

سیتل ماڑی پولیس خاتون سے زیادتی کے 2 ملزموں اجمل اور اشرف کو نشاندہی کے لیے لے جا رہی تھی۔ این ایل سی بائی پاس کے قریب ملزمان کے ساتھیوں نے انہیں چھڑ انے کی کوشش کی اور پولیس موبائل پر فائرنگ کر دی۔ملزموں کی فائرنگ سے پولیس کی تحویل میں موجود اجمل اور اشرف ہلاک ہوگئے جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ میں دو حملہ آور عبد المالک عرف مالکی اور قمر عرف گودا بھی مارے گئے۔ پولیس کے مطابق تین حملہ آور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔

خیال رہے اتوار کے روز پانچ ڈاکوؤں نے چاہ ڈورے والا میں واردات کے دوران خاتون خانہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

شیئر کریں: