غزہ: اسرائیلی فوج کی نہتے فلسطینیوں پر فائرنگ، 37 شہید

غزہ: اسرائیلی فوج نے احتجاج کرنے والےنہتے فلسطینیوں پر فائرنگ کردی جس سے 37 فلسطینی شہید ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ کی پٹی پر فلسطینیوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کی منتقلی کے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں افراد نے شرکت کی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ’گریٹ مارچ آف ریٹرن‘ میں شرکت کےلیے فلسطینیوں کی بڑی تعداد غزہ میں موجود تھی جس نے اسرائیل کے قیام کی 70 سال مکمل ہونے پر احتجاج کیا۔

اسرائیلی فوج نے احتجاج کرنے والے نہتے فلسطینیوں پر فائرنگ کردی جس سے 14 سالہ لڑکے سمیت 25 افراد شہید اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہوگئے۔

فلسطین کی وزارت صحت کے حکام کے مطابق اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ، شیلنگ اور بم حملوں میں 1700 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔

حکام کے مطابق زخمیوں میں 18 سال سے کم عمر کے 74 بچے، 23 خواتین اور 8 صحافی بھی شامل ہیں۔

شیئر کریں:

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress