شادی کے سوال پر سونم کپور بھڑک اٹھیں

سونم کپور کی شادی آج کل بھارتی میڈیا کا سب سے بڑا موضوع بنی ہوئی ہے لیکن اس سوال پر سونم کپور کو غصہ آجاتا ہے۔ بھارت میں آج کل شادیوں کا سیزن چل رہا ہے، گزشتہ برس دسمبر میں ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی کے بعد دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کی خبریں گرم ہیں جبکہ ان خبروں کے بارے میں دونوں اداکاروں کی جانب سے فی الحال کوئی تصدیق یا تردید نہیں آئی ہے ، ابھی دپیکا رنویر کی شادی کا معاملہ ٹھنڈا ہوا نہیں کہ اداکارہ سونم کپور کی شادی کی خبریں منظر عام پر آ گئیں ۔ گزشتہ کچھ دنوں سے بھارتی میڈیا میں یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ سونم کپور اپنے قریبی دوست آنند آہوجا سے شادی کر رہی ہیں، پہلے تو ان خبروں پر سونم کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تاہم اب سونم نے اپنی شادی کی خبروں پر جواب دینے کے بجائے الٹا سوال کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیوں صرف اداکارائوں  سے ہمیشہ ان کی نجی زندگی کے متعلق سوال کیا جاتا ہے، کوئی رنبیر کپور اور رنویر سنگھ سے شادی کے متعلق سوال کیوں نہیں کرتا؟ ۔

شیئر کریں:

احد چیمہ کی گرفتاری پر پنجاب حکومت اور نیب آمنے سامنے آگئے     |     23-02-2018     |     پی ایس ایل 3:،پشاور کا ملتان کو جیت کے لیے 152 رنز کا ہدف     |     شہباز شریف کو ن لیگ کا صدر بنانے کا حتمی فیصلہ     |     سپریم کورٹ کافیصلہ غیر متوقع نہیں،نواز شریف     |     مئیرکراچی وسیم اختر کانامناسب رویہ،محکمہ کے اہم افسران کی طویل چھٹیوں پر جانے کی دھمکی     |     (ن) لیگ سینیٹ الیکشن سے آؤٹ، الیکشن کمیشن نے امیدواروں کو آزاد قرار دیدیا     |     22-02-2018     |     کینیڈین وزیراعظم کی اہلیہ کی ایک تصویرپر بھارتی میڈیا تلملا اٹھا     |     ہمیں کسی سے محاذ آرائی نہیں کرنی، چیف جسٹس     |