سوزوکی موٹرز مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

سوزوکی موٹرز کی جانب سے اپنی مصنوعات کی قیمتوں میں10 سے 20 ہزار تک اضافے کا اعلان کیا ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔تفصیلات کے مطابق سوزوکی کی بولان، راوی، اور مہران وی ایکس اور وی ایکس آر کی قیمتوں میں 10 ہزار کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ویگن آر کی قمیت میں 20 ہزار کا اضافہ کیا گیا ہے۔ویگن آر وی ایکس آر کی نئی قیمت 10 لاکھ 74 ہزار ہو گی جبکہ ویگن آر وی کی نئی قیمت 11 لاکھ چودہ ہزار ہو گی۔ مہران کی قیمت 6 لاکھ نواسی ہزار جبکہ وی ایکس آر کی قیمت 7 لاکھ 42 ہزار ہو گی۔

شیئر کریں: