سلمان اور ابھیشیک کو ایک ساتھ فلم میں کام کرنے کی پیشکش

بالی وڈ اداکار سلمان خان اور ابھیشیک بچن کو ایک بڑے پروڈکشن ہاؤس نے ایک  ساتھ فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی ہے۔

سلمان خان اور ایشوریا رائے کی قربتوں کا چرچہ طویل عرصے تک بھارتی میڈیا کی زینت بنارہا  ہے تاہم سلمان سے کنارہ کشی کے بعد ایشوریا رائے نے ابھیشیک بچن سے شادی کرلی تھی جن سے ان کی ایک بیٹی ارادھیا ہے۔

ایک طرف جہاں ایشوریا رائے بچن نے’فینی خان‘ کے ذریعے سلمان خان کی ’ریس 3‘ سے باکس آفس پر ٹکر لے رکھی ہے تو دوسری طرف ان کے شوہر ابھیشیک بچن کو سلمان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان اور ابھیشیک بچن کو بڑے فلم پروڈکشن ہاؤس نے فلم کی پیشکش کی ہے جس میں دونوں نے بھائی کا کردار کرنا ہے۔

بالی وڈ کی اس ایکشن فلم میں کام کرنے کے لیے فی الحال دونوں میں سے کسی اسٹار نے حامی نہیں بھری ہے لیکن قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ فلم کے لیے دونوں اسٹار جلد ہی کوئی جواب دیں گے۔

یاد رہے کہ جب سے ابھیشیک کی ایشوریا رائے سے شادی ہوئی ہے سلمان خان نے ابھیشیک کے ساتھ کوئی فلم نہیں کی ہے۔

ماضی میں سلمان اور ابھیشیک نے 2 فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے جس میں ’ڈھائی اکشر پریم کے‘ اور ’پھر ملیں گے‘ شامل ہیں۔

شیئر کریں: