سارجنٹ قتل کیس: ایم پی اے مجید اچکزئی کی ضمانت منظور

کوئٹہ:  انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سارجنٹ قتل کیس میں ایم پی اے مجید اچکزئی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے 5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم سنا دیا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج داؤد ناصر نے ٹریفک سارجنٹ حاجی عطاء اللہ قتل کیس کی سماعت کی اور گزشتہ سماعت کے دوران رکن بلوچستان اسمبلی مجید اچکزئی کی درخواست ضمانت پر محفوظ کیا جانے والا فیصلہ سناتے ہوئے مجید اچکزئی کی درخواست منظور کر لی اور ملزم کو 5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم سنا دیا جبکہ قتل کیس کی آئندہ سماعت 8 فروری کو ہو گی۔

دوسری جانب، عدالت میں باردوی مواد رکھنے کے کیس کی بھی سماعت ہوئی۔ کیس میں نامزد سابق صوبائی وزیر داخلہ گزین مری عدالت میں پیش ہوئے۔تاہم چالان جمع نہ ہونے پر کیس کی سماعت 19 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔

شیئر کریں: