رمضان میں سیلفی پوسٹ کرنے پر فریال مخدوم کو تنقید کا سامنا

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ اور فیشن ماڈل فریال مخدوم کو رمضان المبارک کے دوران سوشل میڈیا پر ایک سیلفی پوسٹ کرنے پر سخت تنقید کا سامنا پڑ گیا۔

حال ہی میں فریال نے شیشے کے سامنے کھڑے ہوکر لی گئی ایک سیلفی انسٹاگرام پر شیئر کی اور ساتھ میں لکھا، ‘مجھے اسپین لے چلو’ (Take me to Spain) ۔

اس سیلفی میں فریال تھوڑے بولڈ اسٹائل کی پرنٹڈ شرٹ میں نظر آئیں۔

تاہم یہ سیلفی پوسٹ کرتے ہی 26 سالہ فریال مخدوم پر تنقید شروع ہوگئی کہ انہوں نے رمضان المبارک کے دوران یہ سیلفی کیوں پوسٹ کی۔

ایک صارف نے لکھا، ‘یہ رمضان ہے، اسپین جانے کے بجائے آپ کو نماز پڑھ کر اپنے گناہوں کی معافی مانگنی چاہیے۔’

جس پر فریال نے بھی ترکی بہ ترکی جواب دیا، ‘آپ اپنے گناہوں کی فکر کریں’، ساتھ ہی انہوں نے مسکراتا ہوا ایموجی بھی لگایا۔

شیئر کریں:

Facebook

Get the Facebook Likebox Slider Pro for WordPress