دپیکا پڈوکون کی ’آئسکریم میم‘ پر رنویر سنگھ کا قہقہہ

بالی وڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون نے اپنے نام کا مذاق اڑاتے ہوئے انسٹاگرام پر ایک میم شیئر کی جس پر اداکار رنویر سنگھ قہقہہ لگائے بنا نہ رہ سکے۔

چونکہ دپیکا پڈوکون کے نام میں لفظ ’کون‘ آتا ہے، لہذا انہوں نے اپنے نام میں جڑے اس لفظ کو ‘آئسکریم کون’ سے ملا دیا۔

ڈمپل گرل نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں سے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک جانب آئسکریم کون ہے اور دوسری جانب دپیکا پڈوکون ہیں۔

دپیکا نے اس آئسکریم کو ’دپیکا پڈوکون کون‘ کا نام دیا۔

مزید یہ کہ اداکارہ نے کون کے اندر اور اس کے اوپر بھی اپنی تصویر لگا ڈالی اور ساتھ میں لکھا، ”دپیکا پڈوکون، ‘دپیکا پڈوکون کون ‘کے اندر”۔

اور آخر میں اداکارہ نے ‘دپیکا پڈوکون کون’ کھاتے ہوئے اپنی تصویر کا بھی اضافہ کیا۔

ایسے میں رنویر سنگھ یہ میم دیکھ کر خوب لطف اندوز ہوئے اور انہوں نے قہقہہ لگا کر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ حال ہی میں رنویر سنگھ نے دپیکا کی سالگرہ پر اپنے اہل خانہ کے ساتھ انہیں بھارت کے مشہور ڈیزائنر سبیاساچی کی ڈیزائن کردہ ساڑھی اور قیمتی انگھوٹی تحفے میں دی تھی جس کے بعد دونوں کی منگنی کی خبریں گرم ہوگئی تھیں۔

شیئر کریں:

احد چیمہ کی گرفتاری پر پنجاب حکومت اور نیب آمنے سامنے آگئے     |     23-02-2018     |     پی ایس ایل 3:،پشاور کا ملتان کو جیت کے لیے 152 رنز کا ہدف     |     شہباز شریف کو ن لیگ کا صدر بنانے کا حتمی فیصلہ     |     سپریم کورٹ کافیصلہ غیر متوقع نہیں،نواز شریف     |     مئیرکراچی وسیم اختر کانامناسب رویہ،محکمہ کے اہم افسران کی طویل چھٹیوں پر جانے کی دھمکی     |     (ن) لیگ سینیٹ الیکشن سے آؤٹ، الیکشن کمیشن نے امیدواروں کو آزاد قرار دیدیا     |     22-02-2018     |     کینیڈین وزیراعظم کی اہلیہ کی ایک تصویرپر بھارتی میڈیا تلملا اٹھا     |     ہمیں کسی سے محاذ آرائی نہیں کرنی، چیف جسٹس     |