بھارت سے روئی کی درآمد کی اجازت کی خبروں پر کاروباری حجم محدود

کراچی : بھارت سے روئی کی درآمد کی اجازت کی خبروں پر کاروباری حجم محدود ہوگیا۔

کاٹن جنرز فورم کے چیئرمین احسان الحق کا کہنا ہے کہ بھارت سے روئی کی درآمد کی اجازت کی خبروں پر کاروباری حجم محدود ہوگیا۔ کاٹن جنرز اور کسان تنظیموں نے بھارت سے روئی کی درآمد پر مکمل پابندی کا مطالبہ کردیا ۔

ان کاکہنا ہے کہ روئی کی درآمد سے کسانوں کی فی ایکٹر پیداواری آمدنی متاثر ہوگی۔

احسان الحق کا کہنا ہے کہ مقامی کسان پہلے ہی پیداواری لاگت سے پریشان ہیں ۔ کھاد اور ڈیزل کی مسلسل بڑھتی قیمتوں سے پیداواری لاگت بڑھ رہی ہے۔

دوسری جانب کسان گنے کی کرشنگ دیر سے شروع ہونے کے سبب گندم کی کاشت متاثر ہونے سے بھی پریشان ہیں۔

شیئر کریں: