انڈر 19 ورلڈ کپ کے پہلے وارم اپ میچ میں پاکستان کی فتح

آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے پہلے وارم اپ میچ میں پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے نمیبیا کو 190 رنز سے شکست دے دی۔

نیو زی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں کھیلے جانے والے آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہو ئے مقررہ پچاس اوورز میں 9 وکٹ پر 297 رنز بنائے۔محمد محسن 102، محمد طہہ 56 اور علی زریاب 51 رنز بناکر نمایاں رہے۔

جواب میں نمیبیا کی ٹیم صرف 107 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ نے 3 اور محمد موسی نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم دوسرا وارم اپ میچ 10 جنوری کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی جب کہ ورلڈ کپ کے باقاعدہ میچوں کا آغاز 13جنوری سے ہو گا۔

شیئر کریں: