امریکا میں قدرتی گیس کے نرخوں میں اضافہ

نیویارک :  امریکا میں قدرتی گیس کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ ملک میں سردی کی لہر کے باعث اس کی طلب میں اضافہ ہے۔

نیویارک میں جنوری کیلئے قدرتی گیس کے سودے 3.6 سینٹ (1.2 فیصد) بڑھ کر 3.061 ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹ طے پائے۔

ماہرین کے مطابق رواں ہفتے کے دوران قدرتی گیس کی کھپت بڑھ کر 94.2 ارب مکعب فٹ یومیہ رہنے کا امکان ہے۔

شیئر کریں: